مہاجرشناخت سے کسی طور دستبردار نہیں ہوسکتے ،آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر آج خراب موسم کے باوجود لیاقت آباد سی ایریا سمیت مختلف علاقوں سے مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت کیلئے آنے والے نوجوانو ں کا تانتا بندا رہاآنے والے تمام کارکنان کو خلوصِ دل سے پارٹی میں خوش آمدیدکہتے ہیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ منافقت کی نہیں بلکہ اصولوںپر سیاست کرتی ہے ہمارے قول وفعل میں تضاد نہیں جبکہ ہماری سیاست کا محور مہاجر قوم کے حقوق اور انکی شناخت کا حصول ہے جسے کسی بھی فورم یا کسی کے آگے کہنے سے گھبراتے نہیں بلکہ فخریا کہتے ہیں کہ ہم مہاجر ہیں اور اس نام سے کسی طور دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کی شہری علاقوں اور مہاجر قوم کے وسیع تر مفاد میںہر سیاسی و مذہبی جماعت میں خدمات انجام دینے والے مہاجر نوجوانوں کو نہ صرف مہاجر قومی مومنٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں بلکہ ان سے درخواست کرتے ہیں اپنی صلاحیت،وقت اور وسائل دوسروں پر ضائع کرنے کے بجائے اپنی قوم پر خرچ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات اور چند پیسوں کیلئے غیر وں کی غلامی کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کا دستِ بازوبن کر قوم کو اس منجھدار سے نکالنے میں مہاجر قومی موومنٹ کا ساتھ دیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ تعلیم ، معیشت اور روزگار سمیت دیگر شعبہ جات میں مہاجر قوم کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، حکومت عصبیت کی عینک اتار کر انصاف پر مبنی فیصلو ں کو یقینی بنائیں حکومت نے اپنی رویش تبدیل نہ کی تو قوم کے بزرگوں اور نوجوانوں کی مشاورت سے سخت لائحہ عمل دیا جائیگا۔