میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،شاہ محمودقریشی

افغان امن عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے طور پر پہلے کی طرح اب بھی امن کا شراکت دار رہے گا،افغانستان میں دائمی امن و استحکام کی کوششوں کی تقویت کیلئے ہم ایس سی اورکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،علاقائی سلامتی کے لئے دہشت گردی کا عفریت ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے،دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے بنیادی عوامل اور وجوہات کو سمجھنا ضروری ہے،پاکستان مشترکہ سرحدی اور انسداددہشت گردی کی مشقوں میں شرکت کے ذریعے اپنی کاوشیں کررہا ہے،یک جہتی واخوت اور باہمی مدد کے مشترک اصولوں کی رہنمائی میں ایس سی او خاندان کورونا وبا کے وسیع اثرات کے مقابلے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے،ای کامرس، ’ڈیجیٹل اکنامیز‘، تجربات کے تبادلے، رائج تخلیقی طریقوں اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے اقدامات کی حمایت کریں۔ بدھ کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایس سی اووزرا خارجہ کونسل کے دوشنبے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوبصورت مناظر سے بھرے دوشنبے کے اس شہر میں ایس سی او وزراخارجہ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے ایک بار پھر موجودگی میرے لئے انتہائی باعث مسرت ہے،پرتپاک خیرمقدم، بہترین انتظامات اور فراخدلانہ میزبانی پر میں اپنے بھائی اور دوست وزیر خارجہ مہرالدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بیسویں سالگرہ کے اس اجلاس میں ایس سی او خاندان بلاشبہ اطمنان کا اظہار کرسکتا ہے کہ عالمی سطح کے موثر کثیرالقومی پلیٹ فورم کے طور پر تنظیم کا اعتراف ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے برس کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایس سی او کا کام اجتماعیت اور ایس سی او رکن ممالک میں تعاون کے باہمی مفاد پر مبنی فریم ورک میں ڈھل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میںاس موقع پر روں برس کے لئے ہمہ جہت قیادت کرنے پر موجودہ چیئرمین تاجکستان اور مستقل باڈیز کی مسلسل موثر کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں اس ضمن میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل اور ایس سی اوآر اے ٹی ایسْ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں