میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج کرپشن کیس میں احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا

حج کرپشن کیس میں احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا

منتظم
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۱۷

شیئر کریں


اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالت نے حج کرپشن کیس میں آخری ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی۔واضح رہے کہ کیس میں دیگر ملزمان سابق وزیر حامد سعید کاظمی، محمد آفتاب اور راؤ شکیل کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں