میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم آج سوات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم آج سوات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف جلسے کیلئے دوبارہ تیار ہو گئی، حکومت مخالف اتحاد اتوار کو سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مخالف جلسوں کے لیے ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔ سوات کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اتوار کے روز دوپہر دو بجے جلسہ ہوگا۔ گراونڈ کے چاروں اطراف پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لہرا دیئے گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے اور سکیورٹی کے حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکا کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم قائدین کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا۔شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا، وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گروانڈ پہنچے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات گراونڈ میں ہرصورت پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ امید ہے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کے ساتھ تعاون کریگی، کل نہ صرف جلسہ ہوگا بلکہ جاندار جلسہ ہوگا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ اتنا بڑا ہوگا کہ گراؤنڈ بھی کم پڑجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں