میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری نے پنجاب میں ڈیرے ڈال دیئے

آصف زرداری نے پنجاب میں ڈیرے ڈال دیئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار)پیپلز پارٹی نے اپنے قبلے کا رخ پنجاب کی جانب موڑلیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی واپسی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ہونے والی ملاقات سیاسی حلقوں کی بے چینی کا باعث گئی آصف علی زرداری منڈی بہاؤالدین کے گوندل برادران کو منانےکے لیے متحرک ہو گئے ندیم افضل چن اور ان کے بھائی وسیم افضل چن کی بھی آئندہ چند روز میں شمولیت کا امکان بلدیاتی انتخابات سے قبل جوڑ توڑ شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ سابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھرفعال ہو چکے ہیں اس سلسلے میں ان کی رواں ماہ با اثر سیاسی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتیں نہایت اہم تصور کی جا رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی حالیہ دنوں تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی سے مایوس رہنماؤں سے بھی بہتر رابطے استوار کرنے میں مصروف ہے جس کے تحت سیاسی مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے تمام تر رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات میں کردارادا کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں بطور احتجاج وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے ندیم افضل چن کے قریبی عزیز و اقارب سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے نہایت وفادار گوندل برداران جن میں چوہدری نذر احمد گوندل،ظفر اقبال گوندل،میجر (ر) ذوالفقار علی گوندل شامل ہیں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے آ ئندہ چند روز میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت تمام تر رہنماؤں سے ملاقات کو یقینی بنائے گی جس میں انہیں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ہاتھ تھامنے کی دعوتیں دی جائیں گیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں