خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کا بیان ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل
شیئر کریں
خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پرمسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل آگیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی مرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور جرائم کا الزام خواتین یا اْن کے لباس پر عائد کرے ، صدمہ ہوا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے ایسا کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور قابلِ مذمت ہے ، کسی بھی وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر اْنہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کے لیے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے،ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر کہا کہ عمران خان کے بیان سے دنیا کو ان کی عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی ، جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی اقدام نہیں، بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے، یہ شخص خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والے قاتلوں کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی ، جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی فیصلہ یا اقدام نہیں، بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت سے نفرت کرنے والا یہ شخص جنسی زیادتی اور بچوں سے زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔
وزیراعظم کی اطلاع کے عرض ہے اللہ تعالیٰ نے خود پر قابو رکھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔