منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھلیں گے ،حماد اظہر کا بلاول بھٹو کو جواب
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے،ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے،ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بجٹ پر اظہار خیال کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، کرپشن کے یہ داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے ، 4 فیصد گروتھ پر انہیں بہت تکلیف ہورہی تھی، میں نے ڈیٹا نکالا ہے، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں ایک فیصد گروتھ حاصل کرلیتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں کتے کاٹنے سے کوئی بیماری نہیں پھیلی اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں پھیلا، ہم ان سب چیزوں سے محفوظ ہیں اور ہمارے حلقے کے لوگ ہمیں بہت پیار محبت دیتے ہیں۔