کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
شیئر کریں
ؓؓ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیاہے۔اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں پری مون سون کی پیشگوئی کی ہے، 16سے19جون تک تیزہوائوں اورموسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال سے سسٹم سندھ میں16جون کوداخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباداور گھوٹکی میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں 18 اور 19جون کوتیزہوائوں کی ساتھ بارش کاامکان ہے۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، مون سون کاسیزن جولائی سے ستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔