میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادری آن لائن انتہا پسندی ختم کرائے ، عمران خان کا مطالبہ

عالمی برادری آن لائن انتہا پسندی ختم کرائے ، عمران خان کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلیے سوچ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں