میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

بحریہ ٹاؤن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ایکشن کمیٹی کا جامشورو میں اجلاس، بحریہ ٹاؤن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان، اجلاس میں سید جلال محمود شاہ، قادر مگسی، ریاض چانڈیو، رسول بخش خاصخیلی و دیگر شریک، 14 جون کو بحریہ ٹاؤن واقعے کی تفصیلات جاری کرینگے، سندھ حکومت اور بحریہ انتظامیہ سید جلال محمود شاہ، 20 سے 24 جون تک عوامی جلسے کرنے کا اعلان، رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سندھ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینر چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ کی صدارت میں جامشورو میں ہوا، اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، عوامی جمہوری پارٹی کے صدر کرم علی وسان، اسلم خیرپوری، نواز خان زنئور، مشتاق میرانی سمیت مختلف قوم پرست و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں بحریہ ٹاؤن واقعے کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے میگا پراجیکٹس کے نام پر بحریہ ٹاؤن کو زمین دیکر سرکاری طور پر اس کا تحفظ کر رہی ہے، ان کے احتجاج سندھ حکومت کے خلاف تھا بحریہ ٹاؤن کے رہائشیون کے خلاف نہیں تھا، بحریہ میں تخریب کاری کے واقعے میں سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن ملوث ہے، املاک کو نقصان پہنچنے پر انہیں دکھ ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 جون کو سندھ ایکشن کمیٹی کراچی پریس کلب میں بحریہ ٹاؤن واقعے کی تفصیلات جاری کرے گی جبکہ 15 جون کو سندھ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت مشترکہ طور پر انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش ہوگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحریہ ٹاؤن و دیگر اسکیمون کے خلاف 20 سے 23 جون تک گھارو سے لیکر ٹنڈومحمد خان تک آگاہی عوامی جلسے منعقد کئے جائینگے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں