میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت کی گرفتاری سے 7 روز قبل جہانگیر ترین کو آگاہ کرنے کی ہدایت

عدالت کی گرفتاری سے 7 روز قبل جہانگیر ترین کو آگاہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگرملز کے آڈٹ کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ میں شوگرملز کے آڈٹ کے خلاف درخواست دائر کی، درخواست پر سماعت جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے کی۔درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاگیا کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا شمار پاکستان کے بڑے ٹیکس دہندگان میں ہوتا ہے، آڈٹ کمشنر نے 21 مئی کو جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا 2015 کا آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے، اور نوٹس کے ذریعے انکم ٹیکس سے متعلق مختلف دستاویزات اور ریکارڈ مانگا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر 5 برس کا عرصہ گزرنے کے بعد کسی بھی کاروباری ادارے کا آڈٹ کرنے کا مجاز نہیں، عدالت نے درخواست گزار اور ایف بی آر کے وکلا کا موقف سن کر جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کو بھجواے گئے نوٹسز کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔علاو ہ ازیں لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا تے ہوئے حکم دیا کہ کسی ملزم کی گرفتاری کی ضرورت پیش آئے تو ملزمان کو 7 روز پہلے مطلع کرے۔، ایف آئی اے کے تفتیشی نے دونوں عدالتوں میں بیان دیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ابھی ریکارڈ کا جازہ لے رہے ہیں، جس پر جہانگیر ترین کے وکلا نے کہا کہ تمام ریکارڈ ایف آی اے کے پاس ہے لہذا گرفتاری کی ضرورت بھی نہیں ۔ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں اور کہا ایف آئی اے کو اگر گرفتاری چاہیے ہوگی وہ پہلے آگاہ کرے گا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے مقدمات اور بجٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ۔دس ماہ سے اس کیس میں انکوائری ہو رہی ہے جس میں مختلف افراد کی سو سے زائد بار پیشیاں ہوئیں ، خوشی ہوئی کہ آج ایف آئی اے خود کہہ رہا ہے کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی ۔ کارکنوں نے جھانگیر ترین کے حق میں نعرے بازی کی اور گل پاشی کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں