میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرعی یونیورسٹی کے سیکیورٹی افسرکاایگریکچرریسرچ کے بنگلے پرقبضہ

زرعی یونیورسٹی کے سیکیورٹی افسرکاایگریکچرریسرچ کے بنگلے پرقبضہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی سیکورٹی افسر کا ایگریکلچر ریسرچ کے بنگلے پر قبضہ، فائنل نوٹس دینے کے باوجود اشرف رستمانی نے قبضہ خالی نہیں کیا، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نور محمد بلوچ بااثر افسر کے سامنے بے بس، اشرف رستمانی کئے ماہ سے بنگلہ نمبر ؛ A-02 پر قابض، تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا سیکیورٹی افسر گذشتہ کئی ماہ سے محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ریسرچ کے بنگلے پر قابض ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے بااثر سیکورٹی افسر (ڈائریکٹر کئمپس) اشرف رستمانی کئے ماہ سے ایگریکلچر ریسرچ کالونی ٹنڈوجام کے بنگلہ نمبر A-02 پر قابض ہے، اشرف رستمانی کے پاس زرعی یونیورسٹی میں بھی بھی بنگلہ موجود ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق اے کیٹیگری کا بنگلہ غیرقانونی طور پر گریڈ 11 کے کلرک غلام مصطفٰی مگسی کو الاٹ کرکے اشرف رستمانی کے حوالے کیا گیا، ملازمین کی جانب سے بنگلہ خالی کرانے کیلئے ملازمین کی جانب سے دو ہفتے چلنے والے تحریک کے بعد محکمہ زراعت کے اعلی اختیاریوں نے تحرک لیا اور اشرف رستمانی کو بنگلہ خالی کرنے کیلئے متعدد لیٹرز اور فائنل نوٹیس دیا گیا تاہم کئے ماہ گزرنے کے باوجود بنگلہ خالی نہ ہوسکا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نور محمد بلوچ بے بس دکھائی دیتے ہیں حیرت انگیز طور پر ڈی جی ایک طرف بنگلہ خالی نہ کرا سکا ہے تو دوسری طرف وہی بنگلہ ریسرچ کے گریڈ 18 کے سینیئر سائنٹسٹ ساجد حسین راؤ کو الاٹ کیا گیا.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں