اپوزیشن جماعتوں کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیااپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن پارلیمانی لیڈرز کا ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا ڈرافٹ تیار کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ،اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پارٹی لیڈرز کے ساتھ حتمی مشاورت کے ساتھ ہی اسپیکر چیمبر میں جمع کروائی جائے گی۔