پانچ سے سولہ سال تک کے 32 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ، سروے رپورٹ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
ملک بھر میں پانچ سے سولہ سال تک کے 32 فیصد بچے سکول نہیں جاتے ۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں شرح 47 فیصد ، سندھ میں 44، کے پی میں تیس اور پنجاب میں 24فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق کرونا کے باعث بیرون ملک ورکرز کی طلب میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ،رواں سال 2 لاکھ 24 ھزار 705 افراد بیرون ملک روزگار کے لئے گئے ۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 6 لاکھ25 ہزار 203 افراد بیرون ممالک گئے ،رواں سال سعودی عرب میں ایک لاکھ 36 ہزار 339 ورکرز گئے ،2019 میں 3لاکھ 32 ھزار 713 ورکرز گئے تھے ،متحدہ عرب امارات میں 2 لاکھ گیارہ ھزار کے مقابلے 53 ھزار 676 افراد گئے