میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاریخی دستاویزات کی حفاظت، سعودی عرب کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

تاریخی دستاویزات کی حفاظت، سعودی عرب کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سعودی عرب نے پرانی دستاویزات اور تاریخی مصادر ومآخذ کو محفوظ رکھنے کے لیے انفارمیشن اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کررہا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب آرکائیو اور ڈیجیٹل تحفظ کے شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ معاشروں اور معلوماتی سرمایہ کاری کے لیے دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لیے انفارمیشن اور مواصلاتی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ڈیجیٹل تبدیلیوں اور معلومات اور دستاویزات کے جمع کرنے میں زبردست ترقی ہوئی ہے ۔ دستاویزی ذرائع ایک تاریخی خزانہ اور اقوام کی تہذیب اور تاریخ کا لازمی کا لازمی جزو ہیں اور ان کا تحفظ ضروری ہے ۔ہر سال 9 جون کو دنیا عالمی آرکائیوز ڈے مناتا ہے ۔ آرکائیو کے حوالے سے یہ دن بہت اہم مقام رکھتا ہے ۔ دستاویزات کو تیار کرنے اور اس کے رجحانات کو بڑھانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں جذب کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معلومات اور دستاویزات کو محفوظ کیا جا رہا ہے ۔آرکائیوز پر بین الاقوامی کونسل کے توسط سے اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکوکے ذریعہ منظور شدہ آرکائیوز ڈے دنیا بھر کے آرکائیول اداروں کے مابین تعاون کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ یہ دن منانے کا مقصد ذخیرہ شدہ مواد کی سطح کو بلند کرنا، معاشرے کے تمام طبقات میں دستاویزی ثقافت پھیلانے ، دستاویزات اور ریکارڈوں کے بارے میں معاشرتی شعور اجاگر کرنا، دستاویزات کے حوالے سے مناسب طرز عمل اختیار کرنا، فیصلہ ساز اداروں کو میں اس حوالے شعور کو فروغ دینا، حب الوطنی ، اپنے تشخص سے وابستگی ، گورننس اور ریاستی ایجنسیوں اورمختلف شعبوں کی ترقی کے میدان میں دستاویزات اور ریکارڈوں کی اضافی اہمیت کے بارے میں دنیا کے ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں