میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قدرتی وسائل کی رائلٹی ،سندھ حکومت کا سالانہ 2ارب روپے وصول کرنے کامنصوبہ

قدرتی وسائل کی رائلٹی ،سندھ حکومت کا سالانہ 2ارب روپے وصول کرنے کامنصوبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے ریتی بجری سمیت دیگر قدرتی وسائل پر رائلٹی میں اضافہ کرکے سالانہ 2 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کو وسائل میں اضافے کی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی،جس کے بعد محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے ریتی بجری، لائم اسٹون، سالٹ، ماربل پر رائلٹی میں اضافہ کرنے کی تجاویز تیار کرلی ہیں، تمام منرلز پر حکومت سندھ اس وقت صرف 40 کروڑ روپے وصول کرتی ہے ،منرلز پر رائلٹی کی رقم میں گذشتہ 20 سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا ،محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی قدرتی وسائل پررائلٹی کا بھی جائزہ لیا اور دوسرے دوسرے صوبوں کی رائلٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے منرلز پر رائلٹی کی مد میں ایک ارب60 کروڑ روپے اضافہ کرنے کی تیاری کی ہے، جس کے بعد حکومت سندھ ریتی بجری، لائم اسٹون، سالٹ اور ماربل پر رائلٹی 2 ارب روپے وصول کرے گی،محکمہ مائنز اینڈ منرلز سندھ کی طرف سے رائلٹی میں اضافہ سے سندھ کی رائلٹی دوسرے صوبوں میں وصول ہونے والی رائلٹی کے برابر ہوجائے گی، سندھ کابینہ وسائل میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لے کر منظوری دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں