میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ ،فلسطین اور کشمیر تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان

اقوام متحدہ ،فلسطین اور کشمیر تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،فلسطین کی صورتحال اور جموںو کشمیر کے درمیان مماثلت ہے، دونوں علاقوں کے عوام محکوم ہیں اورحق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں، تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے، اسے کوئی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نہیں ہٹاسکتا، امید ہے اقوام متحدہ مشرق وسطی میں امن کیلئے اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے گا، فلسطین میں آگ صرف مذاکرات اور سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل سے بجھائی جاسکتی ہے، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، استنبول پراسیس کا حامی ہے، پاکستان میں کوئی امریکی اڈے نہیں اور نہ ہی پاکستان کی فضائی حدود ڈرون حملوں کے لئے استعمال کی اجازت دی جائیگی، افغان مسلہ سیاسی مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران سیز فائر کی خبر آئی، ہم نے ابھی پہلا مقصد حاصل کیا ہے تاہم بطور قوم اور امہ ہم امن امن کی بحالی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے وولکان بوزکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے اور سیکریٹرل جنرل اقوام متحدہ سے امن عمل جاری رکھنے کی توقع کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حالیہ کشیدگی سے جو آگ بھڑکی ہے وہ ابھی پوری طرح بجھی نہیں ہے، اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے صدر جنرل اسمبلی اپنا کردار ادا کریں اور اس آگ کو بجھانے کا واحد حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا مصر کے ہم منصب سے بھی رابطہ کرنے کا ارادہ ہے اور میں یہاں مصر کی قیادت کے تعمیری کردار کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں جن کی گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں موجودہ صورتحال اور آنے والے دنوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے وولکان بوزکر کی اسلام آباد میں موجودگی کا فائدہ اتھاتے ہوئے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اور انہیں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مماثلت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی حق خودارادیت مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے کہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ نے ہم سے وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں