میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ نہیں چاہتے ،بھارت مذاکرات سے خو دبھاگ رہا ہے ،شاہ محمود قریشی

جنگ نہیں چاہتے ،بھارت مذاکرات سے خو دبھاگ رہا ہے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے معاملات میں بگاڑ کا ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے، بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر پانچ اگست2019کے اقدامات سے معاملات بھارت نے بگاڑے اور معاملات میں بگاڑکا ازالہ بھی بھارت کوہی کرناہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور میں نے سلامتی کونسل کو 13 خط لکھے ہیں۔ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کر چکا ہوں، مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی فیصلوں میں حصہ دار بنائیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینیوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔امریکی ٹی وی اینکر نے شاہ محمود قریشی کی گفتگو کو یہود ی مخالف بیانیہ قراردیکرمستردکرنے کی ناکام کوشش کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا میں یہ تاثرقائم ہے جسے متوازن کوریج کے ذریعے ردکیا جانا چاہئے، غزہ کی تباہی پرمقامی افرادکی ویڈیواورتصاویرنیعالمی ضمیر کو ہلا کررکھ دیا۔انھوں نے کہا کہ غزہ کی ویڈیوز اورتصاویر دیکھ کرسڈنی سے برسلز تک عوام سڑکوں پر نکل آئے ، لندن،نیویارک اورشکاگومیں لوگ فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف باہر نکلے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیر میں جو ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے کیا اس پر عالمی میڈیا نے توجہ دی، کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی دنیا کے سامنے لایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں