میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران معاشی نظام دوستوں کو نفع پہنچانے کیلئے چلارہے ہیں،شہباز شریف

عمران معاشی نظام دوستوں کو نفع پہنچانے کیلئے چلارہے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں ، ہم نے شرح ترقی 5.8فیصد پر چھوڑی اور عمران آج محض 3.9فیصد شرح ترقی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں اصل 1.9فیصد کے عدد کو بڑھا چڑھاکر 3.3فیصد دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا۔ اندازہ لگائیں!۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے 13فیصد اضافہ دکھارہا ہے۔گذشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں17فیصد اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوں میں 14فیصد سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔عمران ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 50لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور دو کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ عمران معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے،حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔ہماری معیشت کس پاتال میں جا گری ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منفی 0.4فیصد سے منفی 0.5فیصد کے گزشتہ سال کے اپنے اعداد وشمار پر نظرثانی کی ہے، گزشتہ برس پاکستانیوں کی فی کس آمدن میںتین فیصد کمی آئی۔ غیرجانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی ہونے کا بتا رہے ہیں۔ لہذا شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے جو نظرثانی پر آئند برس کم ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں