میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی صفر ہے، پشاور ہائیکورٹ

حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی صفر ہے، پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے۔چیف جسٹس قیصررشید اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی وی کے ملازم کے سروس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ اگر ہماری حکومت کو ساری چیزوں کیلئے باہر کے ممالک سے بھیک اور مدد لینی ہے تو پھر یہ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں، ہر ادارے کیلئے باہر سے ماہرین طلب کئے جائیں گے تو کیا ہمارے ملک میں ایسا کوئی نہیں جس میں اداروں کو ٹھیک کرنے کی اہلیت ہو؟، حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ہر چیز میں باہر سے امداد طلب کی جاتی ہے، اس میں خدشہ پیدا ہوگا کہ ملک کی سلامتی پر سمجھوتا کیا جا رہا ہے کیونکہ اگر باہر سے کوئی آکر آپ کیلئے ادارے ٹھیک کرتا ہے تو انکے مفادات کو بھی تو تحفظ ملے گا، کیا حکومت کو خبر نہیں کہ سرکاری ٹی وی خوشامد نامہ بن گیا ہے۔پی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے سروس سے متعلق تمام امور یہاں سے فائنل کرکے اسلام ا?باد بھیجے گئے ہیں چونکہ اب وہاں پر پی ٹی وی کی ری اسٹرکچرنگ ہو رہی ہے اور بورڈ آف گورنر بھی تحلیل کر دیا گیا ہے اسلئے یہ تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔پی ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ ایک پرائیوٹ فارم اس کی ری اسٹرکچرنگ کررہی ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ٹی وی صرف خوشامد نامہ بن گیا ہے لوگ لاکھوں تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کچھ کام نہیں کرتے۔عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں