میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کی حکومت کو دھچکا جہانگیر ترین گروپ کھل کر سامنے آ گیا

تحریک انصاف کی حکومت کو دھچکا جہانگیر ترین گروپ کھل کر سامنے آ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ :شعیب مختار)حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جہانگیر ترین کا پریشر گروپ ایک بار پھر متحرک ہو گیا گذشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اہم فیصلے لے لیے گئے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا اراکین اسمبلی کو ایف آئی اے اور بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ منظر عام پر آنے تک خاموشی اختیار کرنے کی تجویز دے دی گئی قومی و صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مقرر .تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہم خیال رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں راجہ ریاض,عون چوہدری,چوہدری امین,نذیر چوہان صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال,اسلم بھروانہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی جانب سے شرکت سامنے آئی ہے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے پر اہم امور زیر بحث آئے ہیں اجلاس میں شریک تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں جہانگیر ترین کے گروپ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جسے ہم خیال گروپ کا نام دیا گیا ہے اجلاس میں ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ,جبکہ سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے.گروپ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاور شو کا مظاہرہ کرنے کی بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حکومت کو بڑا سرپرائز دیے جانے کا امکان ہے.واضح رہے جہانگیر ترین گروپ کو 2 صوبائی وزرا , 4 مشیر32 ارکین پنجاب اسمبلی 8 ارکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں