میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں15منٹ کی بارش اورآندھی نے تباہی مچادی

کراچی میں15منٹ کی بارش اورآندھی نے تباہی مچادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائد میں سہ پہرکے وقت بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن تین تلوار پر رہائشی پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا، 8 سالہ بچے کی شناخت شان کے نام سے ہوئی، بلدیہ گلشن غازی میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ادھر اورنگی ٹاؤن 13 نمبر پر چھت گرنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، گلشن اقبال کے بڑے شاپنگ مال کا سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، گلشن معمار میں آندھی کے باعث درخت گر گئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ٹریفک جام ہوگیا، میٹروپول اور ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔آندھی کے باعث کے الیکٹرک کی مختلف علاقوں میں تاریں ٹوٹ گئیں، اورنگی ٹاؤن میں پی ایم ٹی پول سمیت ٹوٹ کر گر گیا، سڑک پر بجلی کی تاریں اور پی ایم ٹی گرنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود عملہ تاحال نہ پہنچ سکا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی درجنوں بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی شکایات موصول ہوئیں۔کراچی کے بارش کے بعد روایتی طورپر شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا اور کے الیکٹرک کے 925 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا، سائٹ ایریا میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز ہوا کے جھکڑ سائیکلون وجہ سے نہیں آئے، سمندری سائیکلون پاکستانی حدود سے گزر چکا ہے۔محکمہ موسمیات کابارش کے اعدادوشمارظاہرکرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسرور بیس میں 7.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی میں 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ صدر میں 1.1 ملی میٹر، ناظم آباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، ناظم آباد، بہادر آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بوندا بانی ہوئی، اسی طرح کارساز، شاہراہ فیصل، ٹاور میں بھی بوندا باندی ہوئی۔قبل ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، دو تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے، کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں، سائیکلون سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں