میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا نام ابھی ای سی ایل پر نہیں ڈالا گیا ‘ شیخ رشید

شہباز شریف کا نام ابھی ای سی ایل پر نہیں ڈالا گیا ‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ابھی ای سی ایل پر نہیں ڈالا گیا ، سمری ابھی کابینہ ڈویژن سے واپس نہیں آئی اور یہ سوموار یا منگل کو واپس آ سکتی ہے جس کے بعد وزارت قانون اور وزارت داخلہ آئین او رقانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ، انتظامیہ ، پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور عوام کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے باعث کورونا کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میںوزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایسا کیس ہے جس میں چودہ ملزم پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں ، شریف فیملی کے پانچ افراد اس میں مفرور ہیں جبکہ شہباز شریف خو دبھی اپنے بھائی کے گارنٹر ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ پہلے انہوں نے قطر میں جا کر پندرہ دن قرنطینہ کرنا تھا اور پھر لندن جانا تھا ۔ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ،کابینہ کی سمری واپس آتی ہے اس کے بعد وزارت قانون اور وزارت داخلہ نے مل کر فیصلہ کرنا ہے اور اس کیس میں وہی فیصلہ ہوگا جوقانون ،آئین اور آرٹیکل25 کہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات اور لاک ڈائون میں پاک فوج ، پولیس اور انتظامیہ نے زبرست کام کیا ہے اورعوام نے ایس او پیز پر عمل کیا ہے جس سے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کا ہولناک اورآدم وائرس خور برطانیہ تک پہنچ گیا ہے ، وہاں پر روزانہ چار سے ساڑھے چار لاکھ مریضوں کا اندراج اور چار ہزار تک اموات کی شرح ہے ،ایسے میں پاکستان میںقانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوںنے زبردست کام کیا ہے اور قوم نے بھی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں