میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدکے موقع پرسفری پابندیاں،عوام گھروں میں محصور،سڑکوں پرسناٹے کاراج

عیدکے موقع پرسفری پابندیاں،عوام گھروں میں محصور،سڑکوں پرسناٹے کاراج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے کراچی بھر میں دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن رہا جبکہ عید الفطر کے تہوار کے موقع پر سفری پابندیاں عائد ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،کراچی میں سیاحتی مقامات بھی بند کردیے گئے ہیں۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ بھر میں مکمل لاک ڈان نافذ العمل ہیل۔لاک ڈاؤن کے پہلے دن کی نسبت دوسرے روز لاک ڈاؤن زیادہ موثررہا۔کراچی میں چھوٹے بڑے تمام شاپنگ سینٹر اور بازارمکمل طور پر بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہے۔ٹیکسی اور رکشوں میں ایس او پیز کے مطابق سفر کرنے کی اجازت ہے،پرائیوٹ گاڑیوں میں بھی فاصلے سے بیٹھنے اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔شہر کے کئی علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی کراچی کی سڑکوں پر بھی ٹریفک معمول سے کم ہے۔حکومت کی جانب سے پھل، سبزی، گوشت اور کریانہ کی دکانوں کو شام سات بجے تک جبکہ میڈیکل اسٹورز کو 24 گھنٹے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے، بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔پیر کو شہر قائد میں لاک ڈائون کے دوسرے روز تمام مارکیٹیں اور کاروباربند رہا۔تاہم کریانہ اور اشیا خوردنوش کی دکانیں پیٹرول پمپس کھلے رہے۔گرمی اور لاک ڈائون کے سبب دن میں عوامی مقامات اور سڑکوں پر سناٹے کا راج رہا۔افطار سے قبل شہر میں رونق نظر آئی۔لوگوں کی بڑی تعداد نے پھل اور افطار لوازمات کی خریداری کی ۔شہر میں جس کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ۔ان سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہنے اور سماجی دوری اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔شہر کے کئی علاقوں مضافاتی اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے ۔ان مقامات پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔شہر میں کئی علاقوں میں مکمل سختی اور کئی نرمی کا معاملہ ہے۔اس دوہرے انتظامی روہیے پر کاروباری افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد پیدل ہو یا ٹرانسپورٹ میں ان کو کورونا وبا کی کوئی فکر نہیں۔شہری گھر میں بیھٹنے کے تیار نہیں ہیں ۔اب رات کے میں وقت گزارنے کے لیے شہریوں کی جانب سے تاش ۔لوڈو اور دیگر تفریحی ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں ۔کئی مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل کر وقت گزارہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹیاں کیسے گزاریں ؟۔ادھر انتظامیہ نے لاک ڈائون پر موثر عمل درآمد کے لیے شہر میں رات میں کئی مرکزی شاہراہوں پر پولیس کے ناکے قائم ہیں۔پولیس اور سیکورٹی اداروں کی نفری شہر کے مختلف مقامات اور علاقوں میں گشت کرکے عوام کو بلاضرورت گھروں سے نکالنے سے روک رہی ہے اور ماسک پہنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہے۔کئی علاقوں میں بلاضرورت کھلنے والے کاروبار کو بند کرایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں