میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہ شہبازشریف کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ،ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے اور شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوا نے کی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔واضح رہیکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم ا?ج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں