سندھ یونیورسٹی میں کرپشن،چالان پیش نہ کرنے پرعدالت کااظہاربرہمی
شیئر کریں
حیدرآباد میں اینٹی کرپشن کی خاص عدالت میں سندھ یونیورسٹی کرپشن کیس کی سماعت، تفتیشی افسر کے جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی ،31 مئی تک سماعت ملتوی،تفصیلات مطابق حیدرآباد میں اینٹی کرپشن کی خاص عدالت میں سندھ یونیورسٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وائس چانسلر سمیت نامزد ملزمان پیش ہوئے، سماعت میں تفتیشی افسر کے جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے کیس کی پیشرفت کے بارے میں پوچھا، جس پر تفتیشی افسر سیف اللہ ابڑو نے عدالت سے مہلت مانگی، عدالت نے 31 مئی تک سماعت ملتوی کردی، اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کے مطابق کیس کا 80 فیصد ریکارڈ عدالت کو پیش کردیا گیا ہے اور حتمی چالان اگلی سماعت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جامع سندھ کے سابق وائس چانسلر اور دیگر ملزمان پر جامشورو اینٹی کرپشن پولیس نے سندھ یونیورسٹی میں ہونے والی کروڑوں روپے کرپشن کا کیس درج کیا تھا۔