میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے متعددمحکموں کوکروڑوں روپے جاری ،ترقیاتی کام ندارد

سندھ کے متعددمحکموں کوکروڑوں روپے جاری ،ترقیاتی کام ندارد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحالی، خاص اقدامات، ماحولیات، کچی آبادی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے کروڑوں روپے جاری ہونے کے باجود ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ سندھ اسمبلی میں پہلے اور دوسرے کوارٹر کے بجٹ عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 8 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن یہ محکمہ ترقیاتی کاموں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہ کرسکا۔دوسرے کوارٹر میں محکمہ کو 8 کروڑ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ دوسرے کوارٹر میں بھی ایک روپیہ تک خرچ نہ کرسکا۔خاص اقدامات کے محکمہ کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن اس محکمہ نے بھی ایک روپیہ تک خرچ نہ کیا، دوسرے کوارٹر میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن یہ رقم بھی خرچ نہیں کی گئی۔ محکمہ بحالی کو 50 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ بحالی نے بھی اپنے ترقیاتی کاموں پر کوئی پیش رفت نہیں کی اوررقم خرچ نہ کی، دوسرے کوارٹر میں محکمہ بحالی کو 57 کروڑ روپے جاری ہوئے اور صرف ایک کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوسکے۔ محکمہ ماحولیات کو پہلے کوارٹر 70 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن ماحولیات میں بھی ترقیاتی کاموں پر ایک روپیہ خرچ نہ ہوسکا۔بورڈ آف ریونیو سندھ کو تر قیاتی بجٹ کی مد میں پہلے تین ماہ میں 2 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کئے گئے، لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا، دوسرے کوارٹر میں بھی 2 کروڑ 90 لاکھ جاری ہوئے جس میں سے 70 لاکھ خرچ ہوئے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ترقیاتی کاموں کی مد میں 70 لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ خرچ نہ سکا، دوسرے کوارٹر میں 8 کروڑ جاری ہوئے اور محکمہ 30لاکھ خرچ کرسکا، جبکہ حیرت انگیز طور پر مائنز اینڈ منرلز کو بجٹ جاری نہیں کیا گیا۔محکمہ کچی آبادی کو 60 لاکھ جاری ہوئے، لیکن محکمہ ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام رہا۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے انتہائی محکمہ ورکس اینڈ سروسز 8ارب 60 کروڑ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ صرف 4ارب 60 کروڑ خرچ کرسکا، اس طرح 54 فیصد رقم خرچ کی گئی۔محکمہ بلدیات کو 6 ارب 40 کروڑ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ بلدیات صرف ایک ارب 40 کروڑ روپے خرچ کرسکا، جو ٹوٹل رقم کا 22 فیصد ہوتا ہے۔محکمہ صنعت و تجارت کو ایک 70 کروڑ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں، جو صرف 2 فیصد ہوتے ہیں۔ محکمہ وومین ڈیولپمنٹ کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لیکن محکمہ وومیں ڈیولپمنٹ نے صرف 10 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کروائے، دوسرے کوارٹر میں وومین ڈیولپمنٹ کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری ہوئے اور 20 لاکھ خرچ ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں