میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سحری کے وقت ٹی ایل پی کااحتجاج ،بلدیہ ٹاؤن میدان جنگ بن گیا

سحری کے وقت ٹی ایل پی کااحتجاج ،بلدیہ ٹاؤن میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹی ایل پی کے رکن اسمبلی کی گرفتار ی کے لئے مدرسے پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتار ی کے خلاف سحری کے وقت درجنوں افراد حب ریور روڈ پر نکل آئے گاڑیوں پر پتھراؤکرکے اور ایک گاڑی کو نزر آتش کرکے ٹریفک معطل کردیا اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں دو بدو لڑائی ہوئی مظاہرین نے پتھرا ؤپولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا مظاہرین نے پولیس اہلکار وںکو تشدد کیا جبکہ دس افراد زخمی ہوئے پولیس نے دو گھنٹے بعد چالیس افراد کو گرفتار کرکے تریفک بحال کروادیا ماراگیا،پولیس نے کریک ڈاون کے دوران مذہبی جماعت کے 120 سے زائد کارکن گرفتارکرلیے پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنما مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور مولانا زین العابدین نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، اسی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا جائے گا جبکہ مزید رہنماو ں اور کارکنوں کی فہرست تیار کر کے ا ن کی گرفتاری بھی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح بلدیہ حب ریور روڈ پر تحریک لبیک کے کارکن سڑک پر نکل آئے اس موقع پر بلدیہ نمبر 3 پٹنی اسپتال کے قریب پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا اور ایک گاڑی کو نذر آتش کرکے ٹریفک معطل کردیا اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں دو بدو لڑائی ہوئی مظاہرین نے پتھرا پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا مظاہرین نے پولیس اہلکار وںکو تشدد کیا جبکہ دس افراد زخمی ہوئے پولیس نے دو گھنٹے بعد چالیس افراد کو گرفتار کرکے تریفک بحال کروادیا قبل ازیں بلدیہ میں گزشتہ روزاحتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کامعاملہ فلاحی ادارے کے بوتھ کونظرآتش کرنے،پولیس سے اسلحہ چھینے کامقدمہ بلدیہ تھانے میں درج مقدمے میں مذہبی جماعت کیرکن صوبائی اسمبلی سمیت متعددافرادکونامزدکیاگیاہے مشتعل افرادنے چھیپاکے بوتھ کوآگ لگائی،پولیس اہلکارسے گیس گن اورتیس بورپستول چھینا،مقدمے کامتن مقدمہ نمبر84/2021 میں ہنگامہ آرائی،اور دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے مقدمے میں نامزد مزیبی جماعت کیرکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کیلیے مدرسے پرچھاپہ مارا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی قبل ازیں کراچی پولیس نے کریک ڈاون کے دوران مذہبی جماعت کے 120 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے۔پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،پولیس حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں کو شرپسندی اور ہنگامہ آرائی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کریک ڈاون کے دوران شہر کے ساوتھ زون سے 30، ایسٹ زون سے 60 اور ویسٹ زون سے 47 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں