میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے،گردشی قرضوں پرقابوپاناہوگا،آئی ایم ایف

پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے،گردشی قرضوں پرقابوپاناہوگا،آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا نے کہا ہے کہ پاکستان کو گردشی قرضے اور سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پانا ہوگا، پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے،پائیدار معاشی ترقی کیلئے میڈیم ٹرم اہداف پر عمل کرنا ہوگا۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کا مقصد مالی استحکام لانا ہے، ٹیکس چھوٹ اور چوری کا خاتمہ، ریونیو بڑھانا مقاصد میں شامل ہے، پاکستان کو گردشی قرضے اور سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پانا ہوگا، سماجی شعبے کے تحفظ اور پیداواری اخراجات بڑھانا ہونگے، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے میڈیم ٹرم اہداف پر عمل کرنا ہوگا، کورونا کے دوران غریب ترین طبقے کے تحفظ کیلئے اخراجات جاری رکھنا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ یپرا ایکٹ میں ترامیم، توانائی شعبے کے نقصانات میں کمی لانا ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات لانا ہے، آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کا طے شدہ حجم اور دورانیہ برقرار ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو قوانین میں ترمیم کیلئے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے رہا، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا مجوزہ قانون عالمی معیار کے مطابق ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف فنانشل مینجمنٹ کیلئے صرف ایڈوائزری رول ادا کرتا ہے، کارپوریٹ انکم ٹیکس نظام میں بہت سی خامیاں ہیں، آئندہ مالی سال میں کارپوریٹ اور پرسنل انکم ٹیکس محاصل میں اضافہ کرنا ہوگا،22 کروڑ آبادی والے ملک میں صرف 20 لاکھ ٹیکس دہندگان عالمی معیار کے منافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے قانون سازی اور معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی، معاشی اصلاحات کیلئے پاکستان کی کی معاونت جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں