میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک ،سندھ بھرمیں 84کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع

رمضان المبارک ،سندھ بھرمیں 84کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سندھ کے مختلف کے شہروں میں 84کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی گئی، ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں دہشتگروں کی مالی معاونت روکنے کے لیے سیکورٹی اداروں کی جانب سے پلان ترتیب دیدیا گیا، غیر قانونی طور پرزکواۃ،فطرہ، صدقہ اور خیرات وصول کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتاری کیا جائے گا، انٹر نیشنل این جی اوز اور مشکوک مدارس بھی ریڈار پر آ گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں لشکر جھنگوی،جیش محمد،لشکر طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک اسلامی،القائدہ،ملت اسلامیہ پاکستان،اسلامی تحریک پاکستان،جماعت الانصار،جماعت الفرقان،انصار السلام،حزب التحریر،بلوچستان لبریشن آرمی،اسلامک اسٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان،بلوچستان لبریشن فرنٹ،بلوچستان ریپبلکن آرمی،اسلام مجاہدین،جیش اسلام،تحریک طالبان باجوڑ،اسلامک جہاد یونین،سندھو دیش لبریشن آرمی،غازی فورس،غلامان صحابہ،جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ،پیپلز امن کمیٹی سمیت دیگر جماعتوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ قواعد وضوابط پر عمل نہ کرنے والے انٹر نیشنل این جی اوزکے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کروانے کے باعث رجسٹریشن منسوخی کا سامنا کرنے والی این جی اوز اور مشکوک مدارس کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی فرد کے غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے باعث اسے فوری طور پر گرفتاری کیا جائے گا اور ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں