ن لیگ اورپی پی پی رہنمائوں میں تنائو،شاہد خاقان ،ناصرشاہ میں خدا حافظ کی تکرار
شیئر کریں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی جانب پی ڈی ایم کاشوکازنوٹس پھاڑے جانے کے بعد ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے درمیان بھی تنائوکی سی کیفیت پیداہوگئی ہے ،خط پھاڑے جانے پرپی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تو میرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟ مضحکہ خیزباتیں نہ کریں، بلاول کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشہ نہ لگائیں، بلاول نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ادھرصوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان کے ردعمل میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی ہماری طرف سے اللہ حافظ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ناصرحسین شاہ کا کہنا تھاکہ عبدالغفورحیدری اورشاہد خاقان عباسی تو وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کو وقت دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اتحاد رہے ہیں کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے؟ جوپالیسی اور ویڑن پیپلزپارٹی کا ہے، اس کے تحت پی ڈی ایم کا وجود آیا اورکامیابیاں ملیں۔