میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 5.7ارب کے 10میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے، مراد علی شاہ

کراچی میں 5.7ارب کے 10میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انکی حکومت نے شہر میں 5.78 ارب روپے کے 20 میگا منصوبے شروع کیے ہیں ان میں سے 10 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی 10 منصوبے جس پر 1.78 ارب روپے لاگت آئے گی وہ مالی سال کے اختتام تک ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بیل آئوٹ پیکیج دے کر اور مزید توانائی و وسائل کے حامل منصوبے بناکر مضبوط بنانا چاہتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہائوس میں میگا پروجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سید سید ناصر شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، کمشنر کراچی نوید شیخ ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ ، پروجیکٹ منیجر کراچی پیکیج خالد مسرور اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہوں نے فلائی اوور اور انڈر پاسز کی تعمیر سے ٹریفک کی آمدورفت کو سہل بنانے اور برسات کے پانی کے خستہ حال نالوں کی تعمیر نو اور پانی کی نئی لائنیں بچھانے کیلئے ضلع غربی میں پانی کی فراہمی کیلئے شہر میں 5.78 ارب روپے کی اسکیمیں شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ 20 اسکیموں میں سے 10 بڑی اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں اور باقی نئی بڑی اسکیمیں آئندہ مالی سال شروع کی جائیں گی۔ مکمل شدہ اسکیموں میں 2.2 ارب روپے کی لاگت سے سب میرین چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر اور اس کے اطراف سڑکیں شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ انڈر پاس کو خوبصورت بنائیں اور خلیق الزمان روڈ سے سن سیٹ بلیورڈ کی طرف جانے والی سڑک کو بلڈوز لگا کر کھولیں جہاں راستے میں عمارت تعمیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمارت کے مکینوں / دکانوں کو معاوضہ دینے کیلئے پہلے ہی فنڈز جاری کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں