شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر وزیر خزانہ بنانے پرغور
شیئر کریں
شوکت ترین کو وزارت خزانہ میں اہم ذمے داری دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل وزیر خزانہ بھی بنایاجا سکتا ہے۔ شوکت ترین کو وزیر اعظم نے پہلے بھی وزیر خزانہ کی پیش کش کی تھی۔ تاہم شوکت ترین چاہتے ہیں کوئی عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کو نیب کیسز سے کلیئرنس دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنائے جانے سمیت انہیں وزارت خزانہ میں اہم کردار دینے کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب تک نیب کا معاملہ کلئیرنہیں ہوتا اس وقت تک کوئی عہدہ نہیں لے سکتا۔ مشیر خزانہ یا وزیر خزانہ تعینات نہیں ہونے جارہا ہوں۔واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں. پیپلز پارٹی دور میں اٹھائے گئے اقدامات پر شوکت ترین کیخلاف نیب میں مقدمات زیر التوا ہیں۔