میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں غیرقانونی بھرتی یوسی سیکریٹریزعہدوں سے فارغ

سندھ میں غیرقانونی بھرتی یوسی سیکریٹریزعہدوں سے فارغ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ بلدیات سندھ میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے یوسی سیکریٹریزکو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، جبکہ یوسی سیکریٹریز کو بھرتی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ میں سال2012-13 کے دوران بنا کسی اشتہار کے براہ راست اور غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے یوسی سیکریٹریز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے، فارغ ہونے والے یوسی سیکریٹریز میں ضلع سینٹرل بفرزون ٹو یونین کمیٹی 24 میں تعینات شہزاد حیدر چنہ، ضلع ملیر کی یوسی 02 مسلم آباد میں تعینات فیصل علی شر، ضلع سینٹرل میں یوسی 16 شادمان ٹائون میں تعینات شاہد شیخ، ضلع ملیر کی یوسی چند پاڑو میں تعینات عبدالغنی سہتو، ضلع ملیر کی یوسی 11 جعفر تیار میں تعینات منیر احمد، ضلع ملیر کی یوسی کونکار میں تعینات امتیاز علی، ضلع ملیر کی یوسی کیٹل کالونی میں تعینات وزیر احمداور دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات میں یوسی سیکریٹریز کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے میں سال 2012 میں محکمے میں تعینات 5 افسران پر الزام ہے، ان افسران میں جھامن داس، وسیم عمران، نادر خان، جاوید ریاض اور محمد علی شامل ہیں، ان افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ان کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں طلب کیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی نے 5افسران کے بیانات رکارڈ کیئے ہیں اور بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں