میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت بھی قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن میں آگئی

سندھ حکومت بھی قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن میں آگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے بعد سندھ حکومت بھی ایکشن میں آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈاکوئوں کی محفوظ پناہ گاہیں سمجھے جانے والے کچے کے علاقے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔آپریشن محکمہ جنگلات کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا، اطلاعات کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران سکھر میں محکمہ جنگلات کی 400 ایکڑ اراضی کو واگزار کرالیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر کے مطابق رینجرز کی مد دسے علاقے میں زمینیں واگزار کرائی گئیں، کارروائی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے کاشت کی گئیں فصلیں تلف کردی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں کچے کے یہ جنگلات ڈاکوئوں کی محفوظ پناہ گاہیں تصور کئے جاتے تھے، ڈاکو اور ان کے سہولت کار اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں کرنے کے بعد کچے کے ان جنگلات میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچ جاتے تھے۔ان پناہ گاہوں میں پہنچنے کے بعد پولیس کی ڈاکوئوں تک رسائی انتہائی مشکل کام تھا لیکن اب پولیس کی جانب سے ڈاکوئوں کیخلاف جاری کامیاب آپریشن کے باعث بڑی حد تک پولیس چوکیوں کا قیام اور ڈاکووں کی نقل و حرکت کا خاتمہ عمل میں آچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں