میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھرکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پونے 8ارب جاری

سندھ بھرکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پونے 8ارب جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے پونے 8ارب روپے جاری کردیئے ہیں، اضلاع نے 2 ہفتوں میں 4 ارب روپے خرچ کردیئے ہیں، کراچی کے 6اضلاع کے لئے ایک ارب روپے جاری ہوگئے ہیں۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے بجٹ میں صوبے کے 30 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لئے 14 ارب 57 کروڑ روپے مختص کیئے تھے، کرونا وائرس اور دیگر مالی مسائل کے باعث اضلا ع کو پہلی اور دوسری سہ ماہی میں رقم جاری نہیں کی گئی تاہم محکمہ خزانہ نے تیسری سہ ماہی میں خطیر رقم جاری کی ہے اور اضلاع نے صرف 2ہفتوں میں 3 ارب 98 کروڑ روپے خرچ بھی کردیئے ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا اور مارچ میں 7 ارب 75 کروڑ روپے جاری کرنے سے بیوروکریسی کی چاندی ہوگئی ، بیوروکریسی نے تیزی دکھاتے ہوئے اربوں روپے خرچ بھی کردیئے۔کراچی کے 6اضلاع کے لئے 2ارب 50 کروڑ روپے مختص کیئے گئے تھے اور ایڈمنسٹریٹر ز کو ایک ارب 8 کروڑ روپے جاری ہوگئے ہیں، کراچی کے اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر 58 کروڑ روپے یعنی 54 فیصد رقم خرچ ہوچکی ہے۔ حیدرآباد ضلع انتظامیہ کو 26 کروڑ 33 لاکھ روپے جاری کیئے گئے ہیں اور حیدرآباد میں 14کروڑ کے ترقیاتی کام کرنے کی دعویٰ کی گئی ہے۔ میرپورخاص ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لئے 24کروڑ 58لاکھ جاری ہوئے اور 13 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔سکھر ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لئے 90 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے اور 60 کروڑ روپے جاری کیئے ہیں، جاری کی گئی رقم میں سے 35کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروانے کی دعویٰ کی گئی ہے۔ شہید بینظیرآباد کے لئے 34 کروڑ روپے مختص ہوئے اور 18 کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں