پاکستانی کسانوں کابھی ٹریکٹر مارچ کا اعلان
شیئر کریں
کسان تنظیموں نے پنجاب میں گندم کی خریداری کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ اور زراعت میں بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے خلاف ٹریکٹر مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندمْ خریداری قیمت دوہزار روپے جبکہ پنجاب میں 1650روپے ہے۔ پنجاب اور سندھ میں گندم کی قیمت میں فرق سے اسمگلنگ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان میں گندم کی قیمت بین الاقوامی گندم سے کم ہوتی ہے اس کے بعد ہمیشہ اسمگلنگ ہوئی۔ جب بھی قیمت بین الاقوامی منڈی کے برابر ہوئی ہمیشہ پاکستان نے گندم باہر بھیجی ہے۔خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ 31 مارچ کو پورے پاکستان سے لاہور اور اسلام کی جانب ٹریکٹر مارچ ہوگا۔ ٹریکٹر مارچ کھاد، بجلی، اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیا جائے گا۔ ٹریکٹر مارچ میں کسانوں کی تمام تنظیمیں شرکت کریں گی۔