میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹرسائیکل چھیننے کی سنچری کرنیوالے پٹنی گینگ کے لفٹرز گرفتار

موٹرسائیکل چھیننے کی سنچری کرنیوالے پٹنی گینگ کے لفٹرز گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر درجنوں شہریوں سے لوٹ مار پولیس نے لٹیرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،اے وی ایل سی نے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسایکل چھیننے کی سنچری کرنے والے پٹنی گینگ کے چار لفٹرز کو گرفتار کرلیا جبکہ شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چھالیہ اسمگلراوردیگر جرائم میں ملوث 31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،چھالیہ اور ایرانی ڈیزل سمیت دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا، تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پارسا ٹاور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا اطلاع ملنے پر ٹیپو سلطان پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد دارالامان سوسائٹی بلاک 7/8 کے روڈ پر سیوریج ڈینج کے قریب ایک ملزم 35 سالہکاشف ولد عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکت اسلحہ چار موبائل فون اور موٹر سائکل برآمد کرلی زخمی ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ادھر جمشید کوارٹر پولیس نے لسبیلہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض ولد عبدالستار کو نارتھ ناظم آباد پولیس نے اشتہاری ملزم اصغر علی عرف حاجی ولد محمد اجمل کو تیموریہ پولیس نے منشیات فروش ملزمم غلام مصطفی عرف پپو ولد غلام نبی کو سمن آباد پولیس نے چور گروہ کے 2کارندے اکبر سعید ولد عمر سعید اور عمیر ولد بشیر کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش اور بائیک لفٹر ملزمان سمیت چار ملزمان فیض ولد خان محمد، جاوید ولد رحمت، اسد ولد محمد انور اور شاہد ابڑو عرف باس ولد عبدالحمیدکو گرفتار کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں