افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا۔امریکی میڈیا نے جوبائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویز پر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا تھاکہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدے میں تمام امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔