حیدرآباد،سرکاری زمینوں پر قبضوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
شیئر کریں
حیدرآباد ضلعی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے بعد سرکاری و فلاحی زمینوں پر قبضوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ شہر سمیت مضافات میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف، ضلعی انتظامیہ نے ہائوسنگ اسکیموں کی لسٹیں بھی مرتب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ضلعی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد اگلے مرحلے میں شہر بھر اور مضافات میں سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس حوالے سے روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے تمام ہائوسنگ اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سرکاری زمین پر تعمیرات، رہائشی و کمرشل منصوبوں کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اسکولوں، پارکس، پلے گراؤنڈ پر بھی قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد ہائوسنگ اسکیموں میں سرکاری زمین شامل کرنے سمیت رفاحی پلاٹس کی فروخت و تعمیرات کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے اور رپورٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری و رفاحی پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات و قبضے ہیں اور ضلعی انتظامیہ قبضے چھڑوانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔