میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
48 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

48 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ کے نومنتخب 48 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ مظفر حسین شاہ نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔ جمعہ کے روزسینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی ایجنڈے کے مطابق سب سے پہلے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوئی۔ ضوابط کے مطابق صدر مملکت کے مقرر کردہ پریزائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ ایوان بالا کے 52 ارکان 6 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے ہیں جبکہ 48 نئے ارکان نے حلف اٹھایا۔سید مظفر حسین نے تمام نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔۔حلف اٹھانے والوں میں پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور، مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل تھے ۔سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شہر بانو شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق حامد نائیک، پلوشہ محمد زئی خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن نے حلف اٹھایا۔بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفراز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضی اور آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ یہ اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں