پی ڈی ایم کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کمیٹی تشکیل
شیئر کریں
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کا اجلاس آجہوگا جس کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں میاں افتخار، جمالدینی، طاہر بزنجو، عثمان کاکڑ، اکرم درانی، راجہ پرویز اشرف اور حافظ عبدالکریم شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اعلان کرچکی ہے کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، ملک کے کونے کونے سے قافلے لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے، اجلاس میں لانگ مارچ کے آغاز کا اعادہ کیا گیا، 30 مارچ تک قافلے منزل مقصود تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے قیام کی حکمت عملی سے متعلق 15 مارچ کو اجلاس ہوگا، سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہفتے روز قومی اسمبلی کا اجلاس صدر ہی بلا سکتا ہے کہ لیکن وزیراعظم نے سمری بھیجی، آئین میں وزیراعظم کی سمری بھیجنے کی کوئی دلیل موجود نہیں، آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، اجلاس بھی غیرآئینی اور اعتماد کا ووٹ لینا بھی غیرآئینی ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سینیٹ الیکشن میں اداروں نے ووٹرز پر اثرانداز ہونے کی غیرقانونی کوشش کی، سینیٹ الیکشن میں اداروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی ورزی کی۔