حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت دائر
ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیش لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ تک جواب طلب کرلیاہے ۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مقدمات بنائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈر بننے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی دفعات ڈالنے سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور پی پی قیادت ملوث ہے ، کبھی سیل میں سانپ چھوڑ دیتے ہیں۔ استدعا ہے کہ فوری ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔