سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید فروخت ، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے
ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پے اے عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔عبدالسلام آفریدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔