میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدم اعتمادہو گیا،عمران خان فوری استعفیٰ دیں،زرداری ،نواز شریف ،فضل الرحمن کا مطالبہ

عدم اعتمادہو گیا،عمران خان فوری استعفیٰ دیں،زرداری ،نواز شریف ،فضل الرحمن کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا، تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کرینگے۔آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بات چیت کی۔ سابق صدر ا?صف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں، تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔یاد رہے سینیٹ انتخاب کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی نشستیں 47 ہوگئی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں پیپلز پارٹی 20 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ن لیگ 18، جے یو آئی 5، اے این پی، نیشنل پارٹی، پشتونخوا میپ کی 2،2 سیٹیں ہیں۔ بی این پی مینگل تین اور ایک آزاد ارکان کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔حکومتی اتحاد میں پی ٹی ا?ئی 26 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی 12، ایم کیو ایم 3، ق لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک سینٹرز اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں