میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردایم کیوایم لندن واحد حسین کے جے آئی ٹی میں انکشافات

دہشت گردایم کیوایم لندن واحد حسین کے جے آئی ٹی میں انکشافات

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھی بیلجیئم میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد واحد حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ بیلجیئم کے سفارتخانے کو بھی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے، اس سلسلے میں محکمہ خارجہ کو مکتوب روانہ کردیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے چند روز قبل ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر کو گرفتار کیا تھا، اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی، گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے محکمہ خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد واحد حسین بیلجیئم کی شہریت کا بھی حامل ہے اور تحقیقات کے دوران دہشت گرد نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتے ہیں،جوکہ مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم چونکہ بیلجیئم کا بھی شہری ہے لہذا بیلجیئم کے سفارتخانے کو جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاسکے ، ملزم واحد حسین اور اس کے ساتھی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارادتوں میں ملوث ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں