میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو اب شکست تسلیم کرکے استعفیٰ دے دینا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کو اب شکست تسلیم کرکے استعفیٰ دے دینا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چاہیے اور استعفیٰ دے دینا چاہیے ،یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے ،یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے ،جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ،پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے طے کر لیا تھا عدم اعتماد بھی ہوگا،سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ سابق وزیر اعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے ، ہم نے حکومت کو ہر میدان میں شکست دی ہے ، یہ اس وزیر خزانہ کی ناکامی ہے جو حکومت چلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں اور سیاسی جماعتوں کی جیت ہے اور پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہتے ہیں خان صاحب اسپورٹس مین ہیں، اب انہیں شکست تسلیم کر لینی چاہیے اور استعفیٰ دے دینا چاہیے ، یہ صرف اب اپوزیشن کا نہیں بلکہ حکومتی اراکین کا بھی مطالبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے جبکہ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے طے کر لیا تھا کہ عدم اعتماد بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے ، عوام سمجھ چکے ہیں کہ وہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ ان کی نالائقی کی وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹ کی اسلام آباد سے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، یہ جمہوریت کی فتح ہے ، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی کامیابی کے بعد سب کی نظریں اس نشست پر تھی اور اس میں بھی پی ڈی ایم کو کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی انہیں فون کرکے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں