میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حلیم عادل شیخ کا معاملہ ،وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

حلیم عادل شیخ کا معاملہ ،وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے جبکہ وزرا ء کی جانب سے سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیاہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑگیا ، وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزراء سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں مشاورت جاری ہے۔سندھ میں 21 گریڈ کا افسر آئی جی لگانے اور کے پی، پنجاب کے افسر کوآئی جی سندھ بنانے پرغور کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کردارسے پی ٹی آئی سندھ مایوس ہے ، اس حوالے سے وفاقی حکومت تک ایم این ایزوایم پی ایزکے تحفظات پہنچائے گئے، اگلے کچھ عرصے میں سندھ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ایم پی ایزکے اجلاس میں پہلی بارآئی جی کی تبدیلی کامطالبہ سامنے آیا تھا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مطالبے پرغور کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں