میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجاوزات ہٹاناسیاسی انتقام نہیں ، مراد علی شاہ

تجاوزات ہٹاناسیاسی انتقام نہیں ، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے پوری سندھ میں کارروائی کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ، حلیم عادل شیخ تجاوزات کے خاتمے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور انکے مرحوم والد کیلئے بھی غلط زبان استعمال کر رہے ہیں، بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بھان سعید آباد میں مختلف لوگوں سے تعزیت کی، بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی پورے سندھ میں ہو رہی ہے، اورایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کیلئے 30 سالہ لیز ختم ہو چکی تھی اور لیز والی زمین پر فارم ہاؤس اور کمرشل سرگرمیاں نہیں کی جا سکتیں،اگر اس کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہتا ہے تو وہ اس کی مرضی ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ حلیم عادل شیخ تجاوزات کے خاتمے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور انکے مرحوم والد کیلئے بھی غلط زبان استعمال کر رہے ہیں، عدلیہ کے حکم پر صدیوں پرانے دیہات میں بھی کارروائی کی جارہی ہے اور تجاوزات ہٹانے میں کوئی بھی سیاسی انتقام نہیں ہے، ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منچھر جھیل کی سطح اس وقت 111 سے اوپر ہے اور جھیل میں مچھلی کی افزائش کیلئے تفصیلات ملی ہیں، آر او پلانٹس کی مرمت کرکے فعال کرنے کا مسئلہ پورے سندھ کا ہے اور جلد ہی سندھ بھر کے آر او پلانٹس فعال کر دیئے جائیں گے، مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ عمران خان ماضی میں جو کچھ کہتے رہے ہیں اب وہ اس سے الٹ چیزیں کر رہے ہیں، اسی لئے سب انہیں یوٹرن خان کہتے ہیں سینیٹ کے انتخابات کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے یہ اسمبلی میں گئے تاکہ آئین میں ترمیم کی جاسکے اور اب غیر قانونی آرڈیننس لے کر آئے ہیں جبکہ آئینی ترمیم کیلئے ان کے پاس اکثریت نہیں ہے اور حزب اختلاف کی حمایت سے ہی آئینی ترمیم کی جاسکتی ہے رات جب آرڈیننس پڑھا تو تعجب ہوا کہ جب سپریم کورٹ حکم دے گی تو یہ آرڈیننس موثر ہو گا اور سپریم کورٹ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے حکومت کو جلد بازی میں آرڈیننس لانے کی کیوں ضرورت پڑی ان کو معلوم ہے کہ یہ جن لوگوں کو ٹکٹ دے رہے ہیں انہیں ووٹ نہیں ملیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھان سید آباد کے مختلف گاؤں میں لوگوں سے تعزیت بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں