کراچی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین حادثے کا شکار
شیئر کریں
شہر قائد میں چلنے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین شیرشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق برسوں بعد کراچی میں بسنے والوں کیلیے دوبارہ بحال کی جانے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین ہی حادثے سے دوچار ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کو شیرشاہ کے قریب پٹری تبدیل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ٹرین میں متعلقہ افسران اور ٹیکنیکل عملہ موجود تھا۔ذرائع کے مطابق آزمائشی ٹرین کو حادثہ انجن اور بوگی کو پیش آیا تاہم کوئی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات جان سکیں اور نوعیت کا اندازہ لگاسکیں۔ادھر پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکلر ٹرین کے ڈی ریل ہونے یا کسی حادثے کے پیش آنے کی خبر درست نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکلر ٹرین کا سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاون اسٹیشن تک آزمائشی ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ سرکلر ٹرین شیر شاہ کے قریب سسٹم کے آپریشنل ٹرائل کے سبب رکی تھی۔